رپورٹ کے مطابق، ٹوکیو اولمکپس کی اختتامی تقریب کا آج مطابق 8 آگست کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس ایونٹ میں شریک ایرانی کھیل دستے نے مجموعی طور 3 طلائی، 2 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیت لیے۔
ان مقابلوں میں ایران سے "جواد فروغی" نے شوٹنک کے شعبے میں ایک طلائی تمغے کو حصول کیا۔
اس کے علاوہ ایرانی پہلوان "محمد گرائی" نے گریکو رومن کشتی مقابلوں کی 67 کلوگرام کی کیٹگیری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔
کراٹے مقابلوں کے شعبے میں ایرانی کھیلاڑی "سجاد گنج زادہ" نے بھی اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔
نیز پاورلفٹنگ شعبے میں ایران سے "علی داوودی" نے 441 کلوگرام کاریکارڈ رجسٹرد کرنے سے ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
اس کے علاوہ فری اسٹائل کشتی مقابلوں کے 86 کلوگرام کی کیٹگیری میں ایران سے "حسن یزدانی" نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
نیز گریکو رومن کشتی مقابلوں کی 97 کلوگرام کی کیٹگیری میں ایران سے "محمد ہادی ساروی" نے ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
ٹوکیو اولمپکس کے خاتمے سے ایرانی کھیل دستے نے دنیا کی 27 ویں اور ایشیا کی چوتھی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ